وزیراعظم نواز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کیلئے اپوزیشن سے نام مانگ لئے

منگل 1 جولائی 2014 14:44

وزیراعظم نواز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کیلئے اپوزیشن سے نام ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے نام مانگ لئے ہیں، پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد جلد نام بھجوا دیں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے وزیراعظم نواز شریف سے بات ہو گئی ہے، وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے نام مانگ لئے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر ایوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد نام وزیراعظم کو بجھوا دیں گے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بھی جلد نام سامنے آجائیں گے، امید ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا معاملہ آئندہ ایک ہفتے میں طے ہو جائے گا، اگر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ناموں پراتفاق نہ ہو سکا تو پھر 4 نام انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کو بھجوا ئے جائیں گے جو ان ناموں میں سے کسی بھی ایک شخص کا انتخاب کرے گی۔