لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کا تحقیقاتی ٹربیونل ہائی کورٹ میں چیلنج

منگل 1 جولائی 2014 14:42

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کا تحقیقاتی ٹربیونل ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے قائم تحقیقاتی ٹربیونل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سب انسپکٹرکی رپورٹ کو ٹربیونل کی رپورٹ پرفوقیت حاصل ہوتی ہے، اعلیٰ عدلیہ کے ججوں پرمشتمل ٹربیونل کی تشکیل عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے سانحہ ماڈل تاؤن کی تحقیقیات کے لئے تشکیل دیا جانے والا تحقیقاتی ٹریبونل ختم کیا جائے۔

واضح رہے کہ 17 جون کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں پولیس کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں پاکستان عوامی تحریک کے 12 کارکن جاں بحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کی تحقیقات کے لئے پنجاب ہائی کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں جوڈیشل ٹریبونل قائم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :