سپریم کورٹ نے پرویز مشرف ای سی ایل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

منگل 1 جولائی 2014 13:35

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف ای سی ایل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ چار صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس ناصر الملک نے تحریر کیا جس میں عدالت میں 5 سوالات اٹھائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ کیا عدالت کا 8 اپریل 2013 کا فیصلہ عبوری تھا؟، کیا قانون انضمام کے تحت عبوری فیصلے کو حتمی فیصلے کا حصہ بنایا گیا؟ اور کیا سندھ ہائیکورٹ ای سی ایل سے نام نکالنے کا 5 اپریل کا فیصلہ معطل کرسکتی ہے؟۔

عدالتی فیصلے میں اٹھائے گئے چوتھےسوال میں کہا گیا کہ کیا عدالتی حکم بدلے بغیر سابق صدر کو باہر جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے اور آخری سوال میں کہا گیا ہے کہ کیا پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکومتی فیصلہ رولز 2010 کے مطابق ہے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف وفاق کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :