شمالی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ،2 اہلکار شہید

منگل 1 جولائی 2014 13:29

شمالی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ،2 اہلکار شہید

میران شاہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے میں دو اہل کار شہید جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کھجوری چیک پوسٹ سے اہلکار میران شاہ کے لئے روانہ ہوئے, گاڑی جیسے ہی بائی پاس کے قریب پہنچی تو گھات لگائے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر چاروں جانب سے حملہ کردیا، مسلح دہشت گرد جدید بھاری اسلحہ سے لیس تھے، جنہوں نے فورسز کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے دو سیکیورٹی اہل کار موقع پر شہید ، جب کہ ایک زخمی ہوگئے۔



واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ شہداء کے جسد خاکی اور زخمی کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :