فٹبال ورلڈ کپ میں فرانس نے نائجیریا کوشکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

پیر 30 جون 2014 23:34

فٹبال ورلڈ کپ میں فرانس نے نائجیریا کوشکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ ..

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون۔2014ء) فرانس نے نائجیریا کو پری کوارٹر فائنل میں 0-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں اپنی سیٹ پکی کرالی۔برازیلیا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر کئی حملے کئے تاہم ہاف ٹائم تک کوئی بھی ٹیم کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

بالخصوص افریقن چیمپئن نائجیریا نے کئی اچھے مووز بنائے اور گول کے کئی یقینی مواقع حاصل کئے لیکن ان کے فارورڈز کسی ایک کو بھی گول میں تبدیل نہ کرسکے۔ جب کہ اس دورانٓ فرانس نے بھی نائجیریا پر تابڑ توڑ حملے شروع کردیئے اور بالآخر ان کے اسٹار اسٹائکر پوگبا نے کھیل کے 79 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلا دی۔اس دوران نائجیریا نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی اور پوری ٹیم فرانس پر حملے میں مصروف ہوگئی اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرانسیسی فارورڈ جوزف یوبو نے کھیل کے آخری منٹ میں ایک اور گول کرکے ٹیم کی فتح یقینی بنادی، میچ کے دوران نائجیریا کے فارورڈز نے کئی یقینی مواقع ضائع کئے۔

متعلقہ عنوان :