سلیمان لاشاری قتل کیس:مرکزی ملزم سلمان ابڑونابالغ قرار

پیر 30 جون 2014 12:53

سلیمان لاشاری قتل کیس:مرکزی ملزم سلمان ابڑونابالغ قرار

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) سلیمان لاشاری قتل کیس کی سماعت کے دوران میڈیکل بورڈ نےمرکزی ملزم سلمان ابڑو کو نابالغ قرار دے دیا۔ مقتول کے اہل خانہ اور سرکاری وکیل نے یہ رپورٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سلیمان لاشاری قتل کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے مرکزی ملزم سلمان ابڑو کی عمر کے تعین کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران سلمان ابڑو کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سلیمان ابڑو کی عمر 17 اور 18 سال کے درمیان ہے اور اسی بنا پر ملزم نا بالغ ہے۔ مقتول سلیمان لاشاری کے اہل خانہ نے میڈیکل رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔مقتول سلیمان لاشاری کے والد غلام مصطفیٰ لاشاری کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کو چیلنج کریں گے۔ جبکہ پراسیکیوٹر عبدل معروف کا کہنا ہےکہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ شفاف نہیں تحفظات ہیں۔

متعلقہ عنوان :