ورلڈ کپ پری کوارٹر فائنل : ہالینڈ نے میکسیکو سے فتح چھین لی

اتوار 29 جون 2014 00:05

ورلڈ کپ پری کوارٹر فائنل : ہالینڈ نے میکسیکو سے فتح چھین لی

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2014ء) ورلڈ کپ پری کوارٹر فائنل میچ میں ہالینڈ نے محض 6 منٹ میں 2 گول کرکے میکسیکو سے فتح چھین لی برازیل میں جاری ورلڈ فٹبال کے راؤنڈ 16 کے اہم میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا، دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور حملے کئے گئے تاہم کسی بھی گول کیپر نے گیند کو جال تک نہ پہنچنے دیادوسری ہاف کے تیسرے ہی منٹ میں میکسیکن جیووانی ڈوس سانتوس نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جو 88 ویں منٹ تک برقرار رہیہالینڈ کی جانب سے اسنیڈر نے ری باؤنڈ پر بہترین گول اسکور کرکے میکسیکن برتری کا خاتمہ کردیا، کھیل انجری ٹائم میں داخل ہوا تو ڈچ کھلاڑیوں نے حملے تیز کردیئے، 90+4 ویں منٹ میں جنوبی افریقی امریکی ٹیم کے دفاعی کھلاڑی نے ڈی کے اندر فاؤل کیا جس کا خمیازہ انہیں پنالٹی کی صورت میں اٹھانا پڑا، ہنٹلار کو سنہری موقع ملا جو اس نے ضائع نہ کیا اور ہالینڈ کو 1-2 کی برتری کے ساتھ فتح دلادیناک آؤٹ مرحلے میں شکست کے باوجود میکسیکن ٹیم کے گول کیپر گلیرمو اوچو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :