سورج کی شعاعیں ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے دواؤں سے بھی زیادہ مفید ثابت ہوسکتی ہیں،آسٹریلوی تحقیق

اتوار 29 جون 2014 22:42

سورج کی شعاعیں ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے دواؤں سے ..

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2014ء)آسٹریلیا میں ہونے والی ایک جدید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے سورج کی شعاعیں ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے دواؤں سے بھی زیادہ مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کی شعاعوں میں موجود وٹامن ڈی اس مرض کے خاتمے کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اگرچہ اس سے قبل بھی بلند فشار خون کے مریضوں کو دھوپ کھانے کا مشورہ دیا گیاتھا لیکن یہ پہلی تحقیق ہے جس میں وٹامن ڈی کی کم سطح اور بلند فشار خون کے درمیان ایک مضبوط تعلق پایا گیا ہے۔

ماہرین نے اس بات سے بھی خبردار کیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ شعاعیں صحت کے لئے خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہیں لیکن سورج سے بالکل کترانے کا رویہ بھی درست نہیں ہے کیونکہ سورج کی روشنی سے انسانی جسم کو بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔