ماڈل ٹاؤن فائرنگ کے واقعے میں طاہرالقادری ذاتی طور پرملوث ہیں، خواجہ سعد رفیق

اتوار 29 جون 2014 22:12

ماڈل ٹاؤن فائرنگ کے واقعے میں طاہرالقادری ذاتی طور پرملوث ہیں، خواجہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2014ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے الزام عائد کیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن فائرنگ کے واقعے میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری ذاتی طور پرملوث ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طاہرالقادری کے اشتعال انگیز بیانات ریکارڈ کاحصہ ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے روز وہ مسلسل اپنے کارکنوں کو پولیس سے تصادم پر اکساتے رہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ماڈل ٹاؤن فائرنگ واقعےمیں طاہرالقادری ذاتی طور پر ملوث ہیں، کیا طاہرالقادری کارکنوں کو پولیس کےخلاف اکسانے پر اپنے خلاف بھی مقدمے کا اندراج پسند کریں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ماڈل ٹاؤن فائرنگ واقعے سے متعلق طاہرالقادری کے بعض مطالبات پہلے ہی منظور کیے جاچکے ہیں اور اس کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہے لیکن حکومت سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن کی تجویز پرغور کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :