رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، کل پہلا روزہ ہوگا

اتوار 29 جون 2014 21:02

رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، کل پہلا روزہ ہوگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2014ء) پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے، کل پہلا روزہ ہوگا، پہلی نماز تراویح کے لئے شہر شہر تیاریاں جاری رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی مساجد کی رونقیں بھی دوبالا ہو گئی ہیں اور مساجد میں نمازیوں کی غیر معمولی تعداد کا اضافہ ہو گیا ہے۔ غیر معمولی تعداد میں نمازیوں کی آمد کے باعث صوبائی حکومتوں کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مساجد کا صرف ایک دروازہ آمدورفت کیلئے مخصوص ہوگا جبکہ باقی دروازے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مقامی تھانہ اپنے اہلکاروں کو علاقہ کی ساری مساجد پر تعینات کرنے کا پابند ہوگا۔ دوسری جانب سے وزارت پانی و بجلی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سحری اور افطاری میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ وزارت پانی و بجلی کے شیڈول کے مطابق شہروں میں 5 اور دیہی علاقوں میں 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو گی۔اُردو پوائنٹ اپنے قارئین کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کرتا ہے.

متعلقہ عنوان :