آصف علی زرداری کی ٹیم نہایت کمزور تھی‘جہانگیر بدر، پیپلزپارٹی ہمیشہ سے شمالی وزیرستان جیسے آپریشن کے حق میں تھی، توقیر صادق کیس میں میری پارٹی کے کچھ کھلاڑی مجھے پھنسانا چاہتے ہیں‘ انٹرویو

اتوار 29 جون 2014 16:03

آصف علی زرداری کی ٹیم نہایت کمزور تھی‘جہانگیر بدر، پیپلزپارٹی ہمیشہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا ہے آصف علی زرداری کی ٹیم نہایت کمزور تھی‘ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے شمالی وزیرستان جیسے آپریشن کے حق میں تھی‘ توقیر صادق کیس میں میری پارٹی کے کچھ کھلاڑی مجھے پھنسانا چاہتے ہیں‘ آمر اور بادشاہ جیسے روئیے سے جمہوریت نہیں مل سکتی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور جیسا واقعہ جمہوری دور کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جمہوریت کی چیمپئن ہونے کی دعویدار حکومت کے دور میں ایسی بربریت ہو تو یہ آمریت سے بھی دو قدم آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ منظور وٹو اور میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن گئے اور میرا ایجنڈا ذوالفقار علی بھٹو جیسا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شمالی وزیرستان آپریشن کی مخالف نہیں بلکہ حامی رہی ہے جس کی وجہ سے ہماری قیادت کو دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں ان کا ساتھ نہ دینے پر مجھے اٹھالیا گیا لیکن میں نے نظریات سے غداری نہیں کی اور پیپلزپارتی کے دور میں مشرف کیس میں انتقام لینے کا تاثر نہیں دینا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کبھی نہ کبھی منطقی انجام تک پہنچے گا۔