کوہاٹ، گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ 4افراد قتل،دو زخمی

اتوار 29 جون 2014 13:44

کوہاٹ، گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ 4افراد قتل،دو زخمی

کوہاٹ(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2014ء) استرزئی کے علاقے میں گھات لگائے دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے گاڑی میں سوار چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ دیگر تین افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے استرزئی سے گزرنے والی گاڑی پر گھات لگائے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے گاڑی میں سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ قاتلانہ حملے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں قریبی واقع اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کوہاٹ سے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ سے کی جانب جا رہے تھے کہ گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہیں

متعلقہ عنوان :