وزیراعلیٰ پنجاب کی جاتی عمرہ میں وزیراعظم محمدنوازشریف سے ملاقات

اتوار 29 جون 2014 13:42

وزیراعلیٰ پنجاب کی جاتی عمرہ میں وزیراعظم محمدنوازشریف سے ملاقات

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نےجاتی عمرہ رائےونڈمیں وزیراعظم محمدنوازشریف سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں طاہرالقادری کی اے پی سی، آئی ڈی پیز کے لئے امدادی سامان اورعمران خان کے سوالات کےحوالے سےگفتگوہوئی۔وزیراعظم محمدنوازشریف آج صبح ہی اسلام آباد سے لاہور پہنچے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نےوزیراعظم سےجاتی عمرہ رائےونڈ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں طاہرالقادری کی کل جماعتی کانفرنس، آئی ڈی پیز کے لئے امدادی سامان اورعمران خان کے سوالات کےحوالے سےگفتگوہوئی۔ملاقات میں وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کےمتعدد افسران بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور اس مقصد کے لیے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف آئندہ ہفتے سابق صدر آصف علی زردار ی سے ملاقات کریں گے ۔