شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے اہم کمانڈر سمیت 11 دہشت گرد ہلاک
ہفتہ 28 جون 2014 16:14
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کے دوران جیٹ طیاروں کی بمباری سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر سمیت 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے، میران شاہ میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈرعمرماراگیا جبکہ میرعلی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 11 دہشت گرد ہلاک اور ان کی 6 کمین گاہیں تباہ کردی گئیں، اس کے علاوہ 19 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر اپنے آپ کو فورسز کے حوالے کردیا
آئی ایس پی آر کے مطابق میانوالی کے قریب دریائے سندھ پار کرکے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں ایک القاعدہ کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہےجو بم اور خودکش جیکٹس بنانے کا ماہر ہے۔
(جاری ہے)
پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان سے شہری آبادی کو نکال لیا گیا ہے جب کہ آئی ڈی پیز کے لئے امداد سامان اکٹھی کرنے کے مراکز کی تعداد بڑھا کر 53 کردیئے گئے ہیں، اب تک 131 ٹن راشن بنوں بھجوا دیا گیا ہے راشم تقسیم کرنے کے 6 مراکز سے 21 ہزار پیکٹ تقسیم کردیئے گئے اور موبائل سمز کے ذریعے آئی ڈی پیز میں رقوم کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.