Live Updates

تحریک انصاف کے مطالبات کو حکومت تسلیم کرتی ہے ، عابد شیر علی ، آئینی طور پر پی ٹی آئی کے مطالبات جائز ہیں ، عمران خان کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہیں گے ،عمران خان کا الٹی میٹم غیر جمہوری ہے، عمران خان کے جلسہ پر ردعمل

جمعہ 27 جون 2014 00:05

تحریک انصاف کے مطالبات کو حکومت تسلیم کرتی ہے ، عابد شیر علی ، آئینی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون۔2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مطالبات کو حکومت تسلیم کرتی ہے ، آئینی طور پر پی ٹی آئی کے مطالبات جائز ہیں ، حکومت عمران خان کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کے جلسہ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مطالبات کو حکومت تسلیم کرتی ہے آئینی طور پر مطالبات جائز ہیں عمران خان کو الٹی میٹم دینے کی بجائے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے پارلیمنٹ میں آئینی کردار ادا کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا الٹی میٹم غیر جمہوری ہے جمہوریت میں احتجاجی سیاست ہوتی ہے لیکن حکومتوں کو الٹی میٹم دینا غیر آ ئینی ہے عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی ۔ حکومت آئندہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی مضبوطی اور آزادی پر یقین رکھتی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات