Live Updates

عمران خان کویہ اختیارکس نے دیا کہ اسمبلی توڑنے کی باتیں کریں؟ غلام بلور

جمعہ 27 جون 2014 17:23

عمران خان کویہ اختیارکس نے دیا کہ اسمبلی توڑنے کی باتیں کریں؟ غلام ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) رہنما اے این پی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ عمران خان سیٹ جیتنے کے بعد پشاور کو چھوڑ کر بنی گالہ میں بیٹھ گئے.پشاورمیں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئےغلام بلور کا کہنا تھا کہ پختون قوم کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں اور قوم کو ایک بار پھر تباہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر یہ جنگ صرف پختونوں کی نہیں ہے، ملک بھر کی ہے، تو پختونوں کو اب لاہور اور اسلام آباد میں بھی رکھنا چاہیے۔

غلام بلور نے کہا کہ عمران خان کو یہ اختیار کس نے دیا ہے کہ اسمبلی توڑنے کی باتیں کریں ؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کا وعدہ کیا تھا اور اب بھاگ رہے ہیں،انہیں پشاورمیں دفتر کھول کر پانچ سال تک لوگوں کی خدمت کرنی چائیے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :