سعودی ایئرلائنز نے بھی پشاور کے لئے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں

جمعہ 27 جون 2014 16:11

سعودی ایئرلائنز نے بھی پشاور کے لئے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) سیکیورٹی وجوہات کےباعث قطرایئرویز،امارات ایئرلائنزاوراتحاد ایئرویز کے بعداب سعودی ایئرلائنز نے بھی پشاور کے لئے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔سعودی ایئر لائنز ذرائع کے مطابق پشاور سے سعودی عرب کے لئے سعودی ایئر لائنز ہفتے میں چار پروازیں چلاتی تھی۔

(جاری ہے)

مگر پی آئی اے کے طیارے پر حملے کے بعد سیکیورٹی وجوہات کے باعث سعودی ایئر لائنز نے بھی پشاور کے لئے اپنی پروازیں معطل کردیں ہیں۔

اس وقت صرف ایئرعربیہ پشاور آنے والی واحد غیرملکی ایئرلائن ہے ۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اےکے مطابق وزیر اعظم کے معاونین خصوصی برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم نے پشاور میں پی آئی اے کے متاثرہ طیارے کی مرمت ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :