پاکستان کرکٹ بورڈ کو بگ فور کا درجہ مل گیا،پندرہ فیصد ریونیو بھی ملے گا

جمعرات 26 جون 2014 15:49

پاکستان کرکٹ بورڈ کو بگ فور کا درجہ مل گیا،پندرہ فیصد ریونیو بھی ملے ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بگ فور کا درجہ دیے دیا جس سے پی سی بی کو پندرہ فیصد ریونیو حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 2015 سے 2023 تک چھ سیریز کھیلی جائیں گی جس میں پاکستان چار سیریز کی میزبانی کرے گا جوکہ امارات یا کسی دوسرے ملک میں منعقد ہو سکتی ہیں۔سیریز کے حوالے سے قانونی معاملات بھی طے کر لیے گئے ہیں۔بھارت نے پاکستان کے ساتھ سیریز کی گارنٹی دے دی۔سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی بورڈ کو جرمانہ ادا کرنے پڑے گا۔سابق کرکٹر عبدالقادر کے مطابق پاکستان کو بگ فور کا درجہ ملنا خوش آئند بات ہے ۔