اثاثوں کی تفصیلات ، ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف تحقیقات کا آغاز

جمعرات 26 جون 2014 14:53

اثاثوں کی تفصیلات ، ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے عوامی تحریک کے رہنما طاہر القادری کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، طاہر القادری کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا ہے جس میں عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے اثاثون کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔ خط میں الیکشن کمیشن سے طاہر القادری کی جماعت کا آئین ان کی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کی دستاویزات طلب کی ہیں جبکہ طاہر القادری کے کاغذات نامزدگی کی نقول بھی مانگی گئی ہیں ۔ خط میں ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن سے طاہر القادری کے خلاف تحقیقات میں تعاون بھی مانگا ہے۔

متعلقہ عنوان :