آپریشن ضربِ عضب: زمینی کارروائی کا آغاز

جمعرات 26 جون 2014 12:20

آپریشن ضربِ عضب: زمینی کارروائی کا آغاز

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آپریشن 'ضربِ عضب' جاری ہے، جبکہ فورسز نے اب میران شاہ بازار میں پیش قدمی کا عمل شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فضائی کارروائی کے بعد پاک فوج اب زمینی کنٹرول حاصل کرنے کے لیے مشتبہ ٹھکانوں کو تباہ کررہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے میران شاہ بازار اور اس کے اطراف کے علاقوں میں مورچے سنبھال لیے ہیں۔تاہم اس حوالے سے فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سےکوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :