حیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں تعطل کا اعلان کردیا

بدھ 25 جون 2014 22:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) حیسکو ترجمان نے بتایا ہے کہ بجلی کی لائنوں کی ضروری مرمت ، ABC کیبل کی تنصیب کے کاموں کی وجہ سے 26 جون کو 220 کے وی ہالاروڈ گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی ہیرآباد اور پبلک ہیلتھ فیڈر وں میں بجلی کی فراہمی صبح 8 سے دوپہر 12بجے تک معطل رہے گی جس کی وجہ سے ملکہ نگر گھمن آباد، ملا اسماعیل گلی اور تکونی مسجد کے علاقے متاثر ہوں گے، اسی روز 132 کے وی لطیف آباد گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی اسٹیڈیم فیڈر سے صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہنے کی وجہ سے یونٹ نمبر 2 لطیف آبادمتاثر ہو گا، 132 کے وی قاسم آباد کے گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی جی ایم شاہ فیڈرسے صبح 9 سے دوپہر12 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے گلشن سحر اور ماروی ٹاوٴن کے علاقے متاثر ہوں گے، 132 کے وی میرپور خاص گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی8فیڈروں سے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح6 بجے سے دوپہر 1بجے تکمعطل رہے گی جس سے بلوچ پاڑہ، ڈی آئی جی آفیس، خیری کوارٹر، گئوشالا ، ہیرآباد پولیس اسٹیشن اور ڈی سی او آفیس، مہاجر کالونی، کھپرو بس اسٹاپ، اولڈ میرپورخاص، قیصر راجڑ گوٹھ، کھاند، جبری، سندھ اسمال انڈسٹریل ایریا، عنایت علی شاہ گوٹھ اور دیگر علاقے متاثر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :