کراچی چڑیا گھر کی انوکھی مخلوق

بدھ 25 جون 2014 22:09

کراچی چڑیا گھر کی انوکھی مخلوق

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) کراچی چڑیا گھر میں ایک ایسی مخلوق بھی موجود ہے، جس سے ملتی جلتی مخلوق دنیا میں کہیں اور نہیں ہے۔ یہ بات برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے چڑیا گھر کے افسانوی ممتاز بیگم کے حوالے سے حتمی رپورٹ میں بتائی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آدھی لومڑی اور آدھی عورت کا یہ افسانوی کردار نسلوں سے کراچی چڑیا گھر کا سب سے زیادہ پرکشش تفریح ہے۔

(جاری ہے)

ایک خاص قسم کے بیڈ کی مدد سے افسانوی روپ میں ڈھلنے والا ممتاز بیگم کا کردار اپنی بزلا سنجی اور حاضر دماغی سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر رہا ہے۔ اخبار کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز بیگم کا کہنا تھا کہ اسے دیکھ کر اور اس سے باتیں کرکے لوگ خوش ہوجاتے ہیں اور یہی چیز اس کے لئے خوشی کا باعث ہے۔ اس نے کہا کہ عوام اور میرے درمیان محبت کا رشتہ ہے۔ زندگی بہت مختصر ہے ۔ زندگی کو مسکراہٹیں بکھیرتے ہوئے گزارنا چاہئے۔ اخبار کے مطابق لطف گفتگو کا ماہر یہ کردار لوگوں کو قسمت کا حال بھی بتاتا ہے، طلباء اس سے اپنے نتائج کے بارے میں بھی پوچھتے ہیں جبکہ بچیوں کی شادیوں کے حوالے سے فکرمند مائیں اس سے اس بابت قسمت کا حال دریافت کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :