طاہر القادری یہ بات سمجھ لیں جلسے اور جلو سوں سے حکو متیں نہیں جا یا کرتیں، خو رشید شاہ

بدھ 25 جون 2014 16:18

طاہر القادری یہ بات سمجھ لیں جلسے اور جلو سوں سے حکو متیں نہیں جا یا ..

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور طاہر القادری یہ بات سمجھ لیں کہ جلسے اور جلو سوں سے حکو متیں نہیں جا یا کرتیں پا کستان میں اب تک جتنی حکو متیں گئی ہیں وہ سازشوں سے گئی ہیں طاہر القادری مرضی سے آئے ہیں اور انہیں مرضی سے جا نا چا ہئیے انقلاب وہ لو گ لا تے ہیں جو سیا ست میں جا نیں قربان کر دیتے ہیں پا کستان میں انقلاب صرف پیپلز پا رٹی ہی لا سکتی ہے با قی کہنے کی با تیں ہیں سکھر ائیر پور ٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم بننے کے لیے بہت کچھ کھونا پڑتا ہے جو خوف اورڈر محسوس کریں وہ سیا ست نہ ہی کریں اللہ کی جگہ گو رنر کی ضما نت لینا عجیب بات ہے پیپلز پا رٹی کو اس وقت ملک و قوم اور جمہو ریت کی فکر ہے میاں صا حب سیا ستدان بن کر فیصلہ کریں پتہ نہیں وہ کیوں سمجھتے ہیں کہ صرف وہ کرسکتے ہیں یا ان کی ٹیم کر سکتی ہے ااسلام آباد پو لیس پر طا ہر القادری کے ورکروں کے تشدد کی مذمت کرتا ہوں اگر میں وزیر اعظم ہو تا تو طا ہر القا دری کو ویلکم کرتا اور اپنے وزراء بھی اس کے استقبال کے لیے بھیجتا اور ان کی مو جو دہ حا لا ت میں جب فوج دہشت گردوں سے لڑ رہی ہے اور طا ہر القادری دہشت گردوں کے خلاف فتوی بھی جا ری کر تے ہیں ان کا کہنا تھا کہ طا ہر القادری اور حکو مت نے جو حالا ت پیدا کیے وہ کسی طور دانشمندی نہیں طا ہر القادری کی عزت کرتا ہوں وہ جذبات میں آجا تے ہیں انہیں ملک کی عملی سیا ست کا پتہ نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ جمہو ریت میں کو ئی پا بندیا ں نہیں آنا چاہئیں انہوں نے کہا کہ پا رٹی چئیرمین کے فیصلے کے مطابق پیپلز پا رٹی کے تمام اراکیں اسمبلی اور سینٹرز اپنی ایک ایک ما ہ کی تنخواہ شما لی وزیر ستان کے آئی ڈی پیز کے لیے دیں گے ۔

#

متعلقہ عنوان :