سانحہ ماڈل ٹاؤن‘ انکوائری ٹیم میں تیسری بار تبدیلی

بدھ 25 جون 2014 15:56

سانحہ ماڈل ٹاؤن‘ انکوائری ٹیم میں تیسری بار تبدیلی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن‘ انکوائری ٹیم میں تیسری بار تبدیلی‘ ٹیم کی سربراہی ایک بار پھر ایڈیشنل آئی جی سرمد سعید کو سونپ دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے انکوائری ٹیم تشکیل دی تھی جس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی سرمد سعید کو سونپی گئی۔

(جاری ہے)

دو دن بعد سرمد سعید کو ہٹاکر ڈاکٹر عارف مشتاق کو ٹیم کا سربراہ بنائے جانے کے ایک روز بعد ان کا تبادلہ سپیشل برانچ کردیا گیا اور انکوائری ٹیم میں تیسری بار تبدیلی کرکے ایک مرتبہ پھر سربراہی ایڈیشنل آئی جی پنجاب سرمد سعید کو سونپ دی گئی۔ انکوائری ٹیم کے ارکان میں ڈی آئی جی علی عامر‘ اے آئی جی فنانس حسین حبیب کو شامل کیا گیا۔ واضح رہے کہ انکوائری ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سرمد سعید نے انکوائری ٹیم کی سربراہی سے معذررت کرلی تھی۔۔