فرزانہ قتل کیس،سپریم کورٹ نے عدالت عالیہ کے طلبی کے فیصلے کی کاپی آج طلب کر لی

بدھ 25 جون 2014 14:05

فرزانہ قتل کیس،سپریم کورٹ نے عدالت عالیہ کے طلبی کے فیصلے کی کاپی آج ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر قتل ہونے والی فرزانہ کے کیس میں عدالت عالیہ کے طلبی کے فیصلے کی کاپی آج جمعرات کو طلب کر لی ہے جبکہ جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے سارا غصہ ماڈل ٹاؤن کے لیے رکھا ہوا تھا ، ایک بھی پولیس والا ہوائی فائرنگ کردیتا تو فرزانہ قتل نہ ہوتی ۔

پولیس فرزانہ کے قتل سے 160فٹ دور تھی کیا وہ بچانے کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کرسکتی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روز دیئے ہیں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اس دوران رزاق اے مرزا نے عدالت کو بتایا کہ فرزانہ کے معاملے پر ہائی کورٹ نے بھی ہمیں طلب کررکھا ہے اور وہ بھی اس واقعہ سے متعلق جاننا چاہتی ہے ملزمان کی گرفتاری اور دیگر معاملات تقریباً مکمل ہوچکے ہیں اس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے ماڈل ٹاؤن واقع کے حوالے سے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے سارا غصہ ماڈل ٹاؤن کے لیے رکھا ہوا تھا عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کی طلبی کا فیصلہ طلب کرتے ہوئے آج جمعرات تک سماعت ملتوی کردی ۔۔

متعلقہ عنوان :