پشاور، پی آئی اے کی پرواز پر فائرنگ کرنے والے دہشتگرد گروپ کی شناخت کر لی گئی

بدھ 25 جون 2014 14:05

پشاور، پی آئی اے کی پرواز پر فائرنگ کرنے والے دہشتگرد گروپ کی شناخت ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) سیکیو رٹی ادار وں نے انکشا ف کیا ہے کہ جدہ سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پر فائرنگ درہ آ دم خیل کے مقامی گروپ نے کی ، فائرنگ بڈھ بیر کے علاقے مانی خیل سے کی گئی حملہ آوروں نے مانی خیل کی نہر سے طیارے کو فائرنگ سے نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سکیورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ منگل کے روز جدہ سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پر فائرنگ کرنے والے دہشتگردوں کے گروپ کی شناخت ہوگئی اور فائرنگ کرنے والا درہ آدم خیل کا مقامی گروپ ہے جو کہ مختلف قسم کی دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہتا ہے واقع کے بعد درہ آدم خیل میں سرچ آپریشن کے دوران 250 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔

دوسری جانب ڈی جی سول ایوی ایشن نے طیارہ پر فائرنگ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو کہ فائرنگ واقع اور فائرنگ سے طیارے کے نقصانات کا جائزہ لے گی ۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے پر فائرنگ بڈھ بیر کے علاقے مانی خیل سے کی گئی حملہ آوروں نے مانی خیل کی نہر سے طیارے کو فائرنگ سے نشانہ بنایا ۔۔

متعلقہ عنوان :