ریاض سے پشاور آنے والی پرواز پر فائرنگ، خاتون جاں بحق ، فلائٹ سٹیورڈ زخمی

منگل 24 جون 2014 23:56

ریاض سے پشاور آنے والی پرواز پر فائرنگ، خاتون جاں بحق ، فلائٹ سٹیورڈ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء) ریاض سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پر فائرنگ ہوئی ہے ، جس میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ریاض سے آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی فلائٹ756پشاور ائیرپورٹ پر اُتر رہی تھی کہ فائرنگ ہوئی جس سے فلائٹ سٹیورڈ اور ایک خاتون زخمی ہو گئی ہے ، پی آئی اے نے فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ 2افراد زخمی ہوئے ہیں ، اطلاعات کے مطابق زخمی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں انتقال کر گئی ہے جبکہ فلائٹ سٹیورڈ کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :