یوراگوئے نے اٹلی کو شکست دیکر فٹبال ورلڈ کپ سے باہر کردیا

منگل 24 جون 2014 23:26

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء) فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ میچ مرحلے میں یوراگوئے نے اٹلی کو 0-1 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں اٹلی اور یوراگوئے کے درمیان فیصلہ کن دونوں جانب سے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے گئے، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے کانٹے کا مقابلہ ہوا تاہم کوئی ٹیم گول نہ کرسکے جبکہ دوسرے ہاف کے اختتام سے صرف 9 منٹ قبل ڈیگو گوڈن نے گول کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔یوراگوئے نے اٹلی سے کامیابی کے بعد ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی اور گروپ ڈی میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :