ڈاکٹر طاہرالقادری آج اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

منگل 24 جون 2014 17:06

ڈاکٹر طاہرالقادری آج اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری آج اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کی اسلام آباد کے بجائے لاہور آمد اور ان کا استقبالیہ جلوس منسوخ ہونے کے باعث دیگر شیڈول بھی تبدیل ہوگیا ہے۔ جس کے باعث آج گجرات اور پنجاب اسمبلی کے باہر ہونے والے جلسے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

ترجمان پاکستان عوامی تحریک کے مطابق ختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور وفود کی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جس کے بعد وہ آج شام اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔