پرویزمشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ وزیراعظم کی ہدایات پردائرنہیں کیا گیا، سیکریٹری داخلہ
منگل 24 جون 2014 15:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء) سیکریٹری داخلہ شاہد خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ وزیر اعظم کی ہدایت پر نہیں بلکہ شواہد کی بنیاد پر دائر کیا گیا۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق صدر کے وکلا نے سیکریٹری داخلہ شاہد خان سے جرح کی، بیرسٹر فروغ نسیم کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ پرویز مشرف کے خلاف انکوائری وزیراعظم سیکریٹریٹ سے موصول حکم نامے پر ہوئی تاہم مقدمہ وزیراعظم کی ہدایات پر نہیں بلکہ تحقیقات کی بنیاد پر دائر کیا گیا۔
آرٹیکل 6 کے مقدمے کے لئے انہوں نے 12 دسمبر 2013 کو شکایت جمع کرائی جس کے بعد وہ وقتا فوقتا اضافی دستاویزات جمع کراتا رہے۔(جاری ہے)
وکیل صفائی کی جانب سے شکایت 7 سال بعد درج کرانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ شکایت میں تاخیر کی وجہ بتائی گئی ہے تاہم وجہ تحریری طورپر درج نہیں۔
ایک موقع پر اکرم شیخ نے اعتراض کیا کہ گواہ سے قانونی سوال پوچھنے کی بجائے گواہی سے متعلق پوچھا جائے تو بہتر ہوگا اس پر عدالت نے اکرم شیخ کو بولنے سے روک دیا۔
جس پر وکیل استغاثہ نے کمرہ عدالت سے باہر جانے کی اجازت مانگی جس پر جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے کہ انہیں جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں اگر وہ باہر جانا چاہتے ہیں تو جا سکتے ہیں۔سماعت کے دوران شکایت بھجوانے کے لکھے گئے خط کی کاپیاں وکلاء صفائی کو پیش کی گئیں تو انہوں نے خط کے ساتھ منسلک 129 صفحات پر مشتمل دستاویزات بھی فراہم کرنے کی اسدعا کی جس پرعدالت نے استغاثہ کو ہدایت کی وہ آج ہی متعلقہ دستاویزات وکلاء صفائی کو فراہم کردیں، بعد ازاں عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سیکرٹری داخلہ پرجرح کل بھی جاری رہے گی۔
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.