شمالی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ، دو سکیورٹی اہلکار شہید، دو زخمی

منگل 24 جون 2014 14:21

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ، دو سکیورٹی اہلکار ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وان میں خود کش حملہ کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے کے بعد جیٹ طیارے بھی حرکت میں آ گئے ہیں مختلف علاقوں میں شدید بمباری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق دوپہر بارہ بجے کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل سپن وان میں سکیورٹی چیک پوسٹ کے ساتھ بارودسے بھری گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار جبکہ دو زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ زخمی اہلکاروں کی حالت تشویش بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب جیٹ طیاروں نے واقعہ کے بعد میر علی پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دس افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔واقعہ کی ذمہ دار انصار مجاہدین نامی تنظیم نے قبول کر لی ہے۔