جلد حکومت کا تختہ الٹے گا، پائی پائی کا حساب لوں گا: طاہر القادری

پیر 23 جون 2014 20:43

جلد حکومت کا تختہ الٹے گا، پائی پائی کا حساب لوں گا: طاہر القادری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جون۔2014ء) پاکستانی عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف گولیوں سے چھلنی تو کر سکتے ہیں لیکن انقلاب سے نہیں روک سکتے۔ کہتے ہیں بہت جلد اس حکومت کا تختہ الٹے گا، پائی پائی کا حساب لوں گا۔پاکستانی عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں کارکنوں خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ کے شکر سے وقت کے ہٹلر اور مویسولینی کی رکاوٹوں کے باوجود کارکنوں میں موجود ہوں۔

کارکنوں کو لاکھ بار سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ریاستی دہشت گردوں کے سامنے کارکن 14 گھنٹے سپہ سالار بنے رہے، طاہر القادری کا یہ بھی کہنا تھا آج کا منظر ایران انقلاب سے پہلے کے تہران جیسا لگا انقلاب کی جنگ لڑیں گے جسے تاریخ یاد رکھے گی انہوں نے کہا پاکستان کا انقلاب ’’اسٹیٹس کو‘‘ کے لوگ نہیں لا سکتے، وہ دن دور نہیں جب اپنا سر اٹھا کر چلیں گے، خون شہادت سے ہی انقلاب آتا ہے۔

(جاری ہے)

طاہر القادری کا مزید کہنا تھا میری بیٹیوں نے گولیاں کھا کر جانیں قربان کیں، قوم کا مقدر بدلنے کیلئے جنگ لڑوں گا کیونکہ نظام بدلے گا تو خود الیکشن کراؤں گا، ان کے رائے ونڈ محل میں 10 سے 15 ہزار غریبوں کے گھر بنیں گے، یہ حکمران بھاگنے کی کوشش کریں گے ،بھاگنے نہیں دوں گا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا سیاسی مشاورت کے بعد فائنل انقلاب کی تاریخ کا اعلان کرونگا ، نواز شریف ،شہباز شریف نے انقلاب کا سفر آسان کیا۔

انہوں نے کہا 14 سوٹ کیس کے زریعے اپنا تمام سامان منگوا لیا ہے اور اب پاکستان میں رہوں گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا انقلاب آئے گا اور دھرتی کا مقدر بدلے گا نواز شریف گولیوں سے چھلنی تو کر سکتے ہیں لیکن انقلاب سے نہیں روک سکتے بہت جلد اس حکومت کا تختہ الٹے گا، پائی پائی کا حساب لوں گا ۔ مجھے کوئی لالچ نہیں اللہ نے بڑی عزت دی ہے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن اور آج کے دن کوریج دینے پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل ڈاکٹر طاہر القادری سخت سیکورٹی میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں پہنچے جہاں پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا اور ان پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ واضح رہے ڈاکٹر طاہر القادری ائر پورٹ سے جناح اہسپتال میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں زخمی ہونے والے کارکنوں کی عیادت کے لئے گئے وہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القدری نے کہا وطن واپسی کا وعدہ پورا کیا جہاز کے مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا حکومت نے میرا جہاز ہائی جیک کرایا۔

ان کا یہ بھی تھا گورنر پنجاب نے معاملات حل کرنے میں معاونت کی، میں نے لاہور میں آنا تھا حکومت بتائے کہ انہیں کس چیز کا خوف تھا۔ انہوں نے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن ریاستی دہشت گردی تھی ، ظلم کے پہاڑ ڈھائے گئے۔ بھیانک اقدام کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ طاہر القادری نے کہا شہباز شریف قاتل اعلٰی پنجاب اور پاکستان کے سب سے بڑے دہشت گرد ثابت ہوئے، بڑا بھائی ہٹلر اور شہباز شریف موسلینی ہے ظالموں کو انصاف دینا ہو گا ، ہمارے کارکنوں نے خون کا نذرانہ دیا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ظلم کے خاتمے تک لڑوں گا ، حکمرانوں سے مظلوموں ، مجبوروں ، شہیدوں کا حساب لوں گا۔ حکومت نے نہتے شہریوں کا قتل عام کیا میڈیا نے 14 گھنٹے کی بربریت کو دکھایا رانا ثنا اللہ نے دہشت گردی کے حکم پر عملدرآمد کرایا اگر گورنر پنجاب سے رہنمائی لیتے تو یہ واقعہ نہ ہوتا ۔ اب انقلاب کی تحریک ہو گی ،لوٹ مار اور کرپشن کے خاتمے تک پرامن جنگ لڑی جائے گی اور اس انقلاب میں میڈیا ہمارے ساتھ ہو گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شیخ رشید، سنی اتحاد کونسل ، مجلس وحدت مسلیمن، پی ٹی آئی اور الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :