پی اے ٹی کارکنوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر قبضے کی کوشش کی، رانا مشہود

پیر 23 جون 2014 17:01

پی اے ٹی کارکنوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر قبضے کی کوشش کی، رانا مشہود

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جون 2014ء) وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کہتے ہیں کہ طاہر القادری نے انتشار پیدا کرنے کیلئے ٹوئٹ کے ذریعے پیغام دیا، انہوں نے پاکستان کی ساکھ پر دھبہ لگایا، پی ٹی اے کارکنوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر قبضے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ کی چھٹی کے بعد وزیر قانون کا عہدہ سنبھالنے والے رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاريخ کا سب سے بڑا آپريشن دہشتگردوں کیخلاف چل رہا ہے، ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے انتشار پیدا کرنے کيلئے ٹوئٹ کے ذريعے پيغام دیئے اور پاکستان کی ساکھ پر دھبہ لگايا۔

انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے پيرو کاروں نے پوليس اہلکاروں پر تشدد کیا، پاکستان عوامی تحريک کے کارکنوں نے ايئر پورٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، بے قابو ہجوم کی وجہ سے طيارے کو اسلام آباد اترنے کی اجازت نہيں دی گئی، پاکستان کی ترقی کے عمل کو روکنے والوں کا چہرہ عوام نے ديکھ لیا۔

رانا مشہود کہتے ہیں کہ پنجاب پوليس نے صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا، وہ مبارکباد کی مستحق ہے، طاہر القادری بين الاقوامی سطح پر جگ ہنسائی کا باعث بنے۔

متعلقہ عنوان :