Live Updates

طاہر القادری کیخلاف کارروائی (ن) لیگ کے خوفزہ ہونے کا ثبوت ہے، عمران خان

پیر 23 جون 2014 14:24

طاہر القادری کیخلاف کارروائی (ن) لیگ کے خوفزہ ہونے کا ثبوت ہے، عمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جون 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف کارروائی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خوفزدہ ہونے کا واضح ثبوت ہےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف کارروائی ان کے خوفزدہ ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت پنجاب پولیس کے مسلح ونگ کو اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نجم سیٹھی کو انتخابات میں 35 پنکچر لگانے کا صلہ پی سی بی کے چیرمین کی صورت میں ملا جب کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو 11 مئی کے انتخابات میں ن لیگ کو جعلی مینڈیٹ دلوانے کے عوض ان کے بیٹے ارسلان افتخار کو ایڈیشنل چیرمین بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ بنا دیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :