پاکستان کیلئے امریکی امداد میں چھ کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالر کی کٹوتی

اتوار 22 جون 2014 21:57

پاکستان کیلئے امریکی امداد میں چھ کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالر کی کٹوتی

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون۔2014ء) امریکی کانگریس نے پاکستان کو دی جانے والی سالانہ امداد میں چھ کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالر کی کٹوتی کردی ہے۔خیال رہے کہ اوباما انتظامیہ نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم مختص کی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم کانگریس کی خصوصی کمیٹی نے امداد کی رقم میں چھ کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالر کی کٹوتی کرتے ہوئے پچانوے کروڑ ستانوے لاکھ ڈالر کی امداد تجویز کی جسے سینیٹ کی جانب سے منظور کرلیا گیا۔

اس امداد میں اِکیاسی کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر اسسٹنس پروگرام کے لیے مختص کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان میں خواتین کے تعلیمی پروگرام اور اسکالرشپ میں اضافوں لیے تعلیمی فنڈ میں تیس لاکھ ڈالر جبکہ پاکستان اور افغانستان میں مشترکہ طور پر پولیو کے خاتمے کے لیے پچتر لاکھ ڈالر کی اضافی رقم بھی مختص کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :