طاہر القادری لندن سے دبئی کیلئے روانہ ، کل پاکستان پہنچیں گے، غریبوں کے حقوق کے لئے آخری حد تک جائوں گا، سربراہ عوامی تحریک

اتوار 22 جون 2014 19:32

طاہر القادری لندن سے دبئی کیلئے روانہ ، کل پاکستان پہنچیں گے، غریبوں ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون۔2014ء) طاہر القادری لندن سے دبئی کے لئے روانہ ہو گئے۔ صبح ساڑھے سات بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچیں گے۔ عوامی تحریک کے سربراہ کہتے ہیں وہ کسی قسم کا خون خرابہ نہیں چاہتے۔ڈاکٹر طاہر القادری پاکستانی وقت کے مطابق دو بجے ہیتھر و ایئر پورٹ پر پہنچے۔ ائیرپورٹ جاتے ہوئے انہوں نے میڈیا سے بات کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ پرامن طریقے سے لاہور جانا چاہتے ہیں لیکن حکومت کیوں بوکھلا گئی ہے۔ حکومت اپنے اقتدار کی قبر خود کھود رہی ہے بعد میں ایئر پورٹ پہنچنے پر انہوں نے دوبارہ میڈیا سے بات کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ انقلاب کی جدو جہد کے دوران انہیں یا انکے کسی کارکن کو قتل کیا گیا تو جنازے وزیراعظم ہاؤس میں ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ غریبوں کے حقوق کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

ہیتھرو ایئر پورٹ انہوں نے اپنا بورڈ کارڈ ، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی میڈیا کو دکھایا۔ ایمریٹس ایئر لائن کی یہ پرواز رات سوا ایک بجے دبئی پہنچے گی۔ طاہر القادری صبح سوا چار بجے دبئی سے پاکستان کے لئے روانہ ہوں گے اور ان کی پرواز صبح ساڑھے سات بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد اُن کے استقبال کے لئے تیار ہے۔ اسلام آباد سے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا ان کا قافلہ زمینی راستے سے لاہور پہنچے گا۔