چڑیا گھر کے بارہ سنگھا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

ہفتہ 21 جون 2014 19:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء) لاہور چڑیا گھر کے بارہ سنگھا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے ۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق لاہور چڑیا گھر میں نایاب نسل کے بارہ سنگھا ” ہاگ ڈیئر “ کے ہاں ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ننھے مہمان کی آمد سے لاہور چڑیا گھر میں ہاگ ڈیئرز کی کل تعداد 26ہو گئی ہے ۔