عام انتخابات پاکستان کی تاریخ کا بدترین فراڈ الیکشن تھے،ڈاکٹر قادر مگسی

ہفتہ 21 جون 2014 18:40

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء) 2013ء کے الیکشن پاکستان کی تاریخ کے بدترین فراڈ الیکشن تھے اور یہ الیکشن ایک پیکیج کے تحت ہوئے اور منتخب ہونیوالے ایم پی ایز اور ایم این ایز نہ کوئی جلسہ کیا نہ کارنر میٹنگ کی بلکہ اوطاقوں اور الیکشن کے دفاتر میں بیٹھ کر الیکشن کروڑوں روپے دے کر جیتا گیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایس ٹی پی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے ٹنڈوالہ یار میں جشن لطیف کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا آصف علی زرداری اور عمران خان خود بھی الیکشن میں دھاندلی کا بول چکے ہیں ہماری سیاست کسی آئی ایس آئی اور میجر کی پرچی پر نہیں ہے اور نہ ہی اغوا کر کے الیکشن میں ووٹ مانگنا ہمارا منشور ہے عورتوں کی بقا اور عزت کی بات کرنے والے حکمرانوں نے عورتوں کو عزت دینے کے بجائے بھکاری بنا دیا ہے اور بے نظیر انکم سپورٹ کے نام پر عورتوں کو تشددکا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کی بے حرمتی کی جا رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں خود کو سندھ کا بیٹا بولنے والا لندن میں بیٹھ کر سندھ کو توڑنیکی باتیں کر رہے ہیں اگر کسی نے بھی سندھ کو توڑنے کی کوشش یا تقسیم نے کی سازش کی تو سندھ کی عوام سر پر کفن باندھ کرناکام بنا دیں گے ا انہوں نے مذید کہا کہ سندھ اور وطن کے خلاف جو سازش کرے گا وہ ہمارا دشمن ہو گا سندھ میں عورتوں پر ہونے والے ذیادتیوں کے خاتمے کے لیے انقلاب لانا ہو گاسندھ میں عورتوں کی عزت کی جاتی ہے مگر ہمارے منتخب نمائندوں نے عورتوں کی عزتوں کو نیلام کرنا شروع کر دیا ہے اور ان کو تنہاکر دیاہے اور ان ی عزت لوٹی جا ر ہی ہے مگر حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں سندھ میں پہلے سب ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور سندھ میں محبت کی باتیں کرتے تھے مگر دشمنوں نے سندھ کی عوام میں رہنے والی قوموں اور مختلف زبانیں بولنے والیافراد کو ا?پس میں لڑا کر سندھ کے پرسکون ماحول کو تباہ کر دیا ہے اور سندھ میں دہشت گردی کی فضا قائم کر دی اور ا?ج ہر گھر سے علاقوں سے غریب عوام کی لاشیں اٹھائی جارہی ہے اور حکمران مزے لے ہے ہیں تھر میں بھوک افلاسکی وجہ سے پانچ سو بچہ مر گے مگرہمارے حکمران صرتصاویرکھینچواکر بیرونی امداد کے لیے بھیگ مانگ رہے ہیں ایم کیو ایم سندھ کی غدار جما عت ہے جو سندھ کی عوام کو لڑوا رہی ہے اور عوام کو غداری پر مجبور کر رہے ہیں اور حکمرانان سے ڈرتے ہیں اور ان کے پاس جا کر ان کووزراتیں دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ کے وڈیرے اور جاکیرداروں نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے اور ان کو ذہنی اذیت دی جا رہی ہے اب وقت آگیا ہے کہ عو ام کو خوف سے نکالنے کے لیے ہم سب کو جدوجہد کررہے ہیں اور ہم سب متحد ہو کر غداروں سے سندھ اور وطن کو بچا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مذہب کی آڑ میں ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے اور سیاست کی جا رہی ہے جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں ہمیں ملک میں رہنے والی تمام ذبانوں اور برادیوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو برابر کے حقوق دینے چاہیئے اور تمام جماعتوں ا ور قوموں کے سربراہوں کو مل کر ملک میں امن قائم کرنے کے لیے کوشیشں کرنی چایئے تاکہ ملک میں امن ہو سکے اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہو سکے ا س موقع پر ایس ٹی پی کے دیگر ہنماوں جام فتح ،الطاف جسکانی،ڈاکٹر دلیپ کمار،مسمات حاکم ذادی ،حیدر ملاح اور عبد المالک داودا نی و دیگر ن خطاب کیا۔

#