طاہرالقادری نےواپسی کیلئےاڑان بھرلی،کل رات اسلام آبادپہنچیں گے

ہفتہ 21 جون 2014 12:55

طاہرالقادری نےواپسی کیلئےاڑان بھرلی،کل رات اسلام آبادپہنچیں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21جون 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے وطن واپسی کیلئے سفر کا آغاز کر دیا ہے، جہاں انہوں نے کینیڈا سے اڑان بھرلی، وہ پیر کو پاکستان پہنچیں گے، تاہم کچھ ہونے کی صورت میں وہ پہلے ہی دس ذمہ داروں کے نام گنوا چکے ہیں۔ انقلاب کا آغاز ہوچکا اور یہ ہی نعرہ لئے طاہر القادری چل پڑے، جس کیلئے ان کے سفر کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

کینیڈا سےاڑان بھرنے کے بعد طاہر القادری دو بجے لندن پہنچیں گے، جب کہ وطن واپسی پیر کو ہوگی۔

حکومت نے واپسی پر ہر ممکن سیکیورٹی کا یقین دلایا ہے، لیکن طاہر القادری ماننے کو تیار نہیں، کچھ ہونے کی صورت میں دس ذمہ داروں کے نام پہلے ہی گنوا چکے ہیں۔ سربراہ پی اے ٹی دس نکاتی ایجنڈا لئے آرہے ہیں، جس میں سب کو روٹی سب کو مکان، خوشحال پاکستان کا مطالبہ سرفہرست ہے۔ س