القاعدہ طالبان گروپ کا انڈیا کیلئے جاسوسی کرنیوالے 14 افراد کو قتل کرنے کا دعویٰ

جمعہ 20 جون 2014 19:05

القاعدہ طالبان گروپ کا انڈیا کیلئے جاسوسی کرنیوالے 14 افراد کو قتل کرنے ..

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) القاعدہ طالبان گروپ نے انڈیا کیلئے جاسوسی کرنیوالے14افراد کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔القاعدہ طالبان گروپ باجوڑایجنسی اور مہمند ایجنسی کے امیر یوسف رضامجاہد نے نامعلوم مقام سے صحافیوں کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں میں انڈیا او ربیرونی طاقتوں کیلئے جاسوسی کرنیوالے14جاسوس کو القاعدہ طالبان گروپ نے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر انہیں قتل کردیا ہے، یوسف رضا مجاہد کے مطابق یہ جاسوس انڈیا سے پاکستان کو جاسوسی کے نام پر آئے تھے اور طالبان خفیہ طریقے سے ان کے نگرانی کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے ایک جاسوس سے ڈرون حملوں میں استعمال ہونیوالی 840سم بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ ایک جاسوس کے مطابق انڈیا کے کہنے پر جاسوسی کیلئے باجوڑایجنسی اور دیگر قبائلی علاقوں میں منتقل ہوتے ہوئے انہیں طالبان نے پکڑا انہوں نے کہا کہ مذکورہ جاسوس بنجاریوں کے شکل میں ایجنسی کے مختلف علاقوں جن میں سلارزئی ، ناوگئی ،ماموند اور دیگر قبائلی علاقے شامل ہیں میں سامان فروخت کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ قتل کئے گئے جاسوسوں میں سے 4کا تعلق افغانستان ، پانچ کا تعلق انڈیا ، تین کا تعلق کراچی اور دو کا تعلق پشاور سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ القاعدہ طالبان گروپ گزشتہ روز طورخم بارڈ ر کیساتھ نیٹو کنٹینرز پر ہونیوالے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرتے ہیں اور یہ گزشتہ روز افغانستان کی جیل میں شہید کئے جانیوالے 11طالبان کی ویڈیو جاری ہونے کا ردعمل تھا جس کا ہم نے بدلہ لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :