راولپنڈی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر سے 2 خواتین جاں بحق، 3 زخمی

جمعہ 20 جون 2014 11:31

راولپنڈی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر سے 2 خواتین جاں بحق، 3 زخمی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جون 2014ء) ہارلے اسٹریٹ میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے 2 خواتین جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کے علاقے ہارلے اسٹریٹ کی لین نمبر 5 میں ایک مخیر شخص کی جانب سے مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کی جا رہی تھی کہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت مسرت اور سکینہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والی خواتین کو ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے راشن تقسیم کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :