ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف ہسپتال میں انتقال کرگئیں

جمعرات 19 جون 2014 00:49

ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف ہسپتال میں انتقال کرگئیں

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین. 20 جون 2014) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئیں۔ طاہرہ آصف کو چار گولیاں لگیں تھیں جبکہ وہ کئی گھنٹوں سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوگواران میں دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ طاہر آصف گزشتہ روز ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہوگئی تھیں۔ ڈان نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی کو زخمی حالت میں جناح اسپتال سے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔