حکومت کے پاس بجلی بنانے کے پیسے نہیں، احسن اقبال
جمعرات 19 جون 2014 00:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جون۔2014ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان توانائی کے بد ترین بحران سے دوچار ہے، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک بڑھ چکا ہے ہر شعبہ زندگی کے لوگ شدید متاثر ہیں، حکومت کے پاس مہنگا تیل خرید کر بجلی بنانے کیلیے وافر پیسے نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں پاکستان کے پائیدار توانائی مستقبل کیلیے پون بجلی کے فروغ کے حوالے سے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کا بحران ایک یا دو سال میں حل نہیں ہو سکتا۔ اس وقت ستر فیصد بجلی فرنس آئل سے پیدا کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اتنی وافر رقم نہیں ہے کہ مہنگا تیل خرید کر بجلی پیدا کی جا سکے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سات سالوں کیلیے 22 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبے تیار کیے ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ انرجی کے حوالے سے نئی پالیسی تیار کی جا رہی ہے جس میں فرنس آئل کے بجائے مختلف ذرائع پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے کول پاور پلانٹ کے لیے بھی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ماحولیات کے حوالے سے عالمی برادری کے تحفظات دور ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں انرجی بحران پر قابو پانے کے سلسلے میںکافی بہتری آئی۔پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والا بڑا ملک ہے اس لیے ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایسے مسائل نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ غلطیاں ہم نہیں دہرائیں گے جو ماضی کی حکومتوں نے دہرائی ہیں بلکہ ہم نے ایسی منصوبہ بندی کرنی ہے، اگر کوئی حکومت رہے یا نہ رہے لیکن اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام اور امن کے قیام کے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے، جب تک ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوگی اس وقت تک ملک میں پائیدار ترقی کا حصول ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری رویے اب ختم ہونے چاہئیں اور پاکستان کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ 2014-15 کے ترقیاتی بجٹ میں دوسو ارب روپے پاور سیکٹر کے لیے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں پوری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان ممالک کے تجربے سے سیکھیں گے جنہوں نے ماحولیاتی ترقی کی وجہ سے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.