عوام نے گلو بٹ کو مار مار کر بیہوش کر دیا!

جمعرات 19 جون 2014 13:38

عوام نے گلو بٹ کو مار مار کر بیہوش کر دیا!

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔19جون 2014) سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سنسنی پھیلانے والے ، اور لوگوں کی درجنوں گاڑیوں کو توڑنے والے ــ’’گلو بٹ‘‘ کو آج عوام نے مار مار کر بیہوش کر دیا۔

(جاری ہے)

گلو بٹ کو جب پولیس کی نگرانی میں عدالت میں پیش کیا گیا تو وہاں پر موجود وکلاء اور عوام نے اس کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، ہتھکڑی لگے گلو بٹ کو اتنامارا گیا کہ وہ بیہوش ہو گیا، اور پولیس والے اُسے فوری طور پر اپنے ساتھ رکشے میں بیٹھا کر ساتھ لے گئے۔


گلو بٹ کے چہرے پر پولیس نے حفاظت کیلئے کپڑا ڈالا ہوا تھا ، لیکن اسکے باوجود بھی لوگوں نے اسکو پہچان لیا، اور اسکا وہ حال کیا جو وہ مدتوں تک یا درکھے گا۔ یاد رہے کہ گلو بٹ مسلم لیگ ن کا خاص کارندہ ہے، اور بھتہ خوری، پلاٹس پر قبضہ گیری اور بدمعاشی کے سلسلے میں بدنام ہے۔