جنوبی وزیرستان میں جے یو آئی (ف) کے سینیٹر صالح شاہ کا بیٹا فائرنگ سے جاں بحق

جمعرات 19 جون 2014 11:07

جنوبی وزیرستان میں جے یو آئی (ف) کے سینیٹر صالح شاہ کا بیٹا فائرنگ سے ..

جنوبی وزیرستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19جون 2014ء) وانا میں جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن کے سینیٹر مولانا صالح شاہ کے بیٹے شمس الاسلام کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر مولانا صالح شاہ کے بیٹے شمس الاسلام جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا سے ٹانک آرہے تھے کہ نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان کا علاقہ پولیٹیکل انتظامیہ کے زیر اثر آتا ہے اور یہاں پولیس کی عمل داری نہیں ہے تاہم پولیٹکل انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :