سابق فوجیوں نے آپریشن ضرب عضب کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا

بدھ 18 جون 2014 16:18

سابق فوجیوں نے آپریشن ضرب عضب کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جون 2014ء) سابق فوجیوں نے دہشت گردوں کے خلاف جاری پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی بھرپور اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ انھوں نے امن مزاکرات کی ناکامی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ کاروائی کے نتیجہ میں پاکستان میں امن کے قیام کی راہ ہموار ہو گی۔

اس بات کا فیصلہ سابق فوجیوں کی تنظیم پیسا کے صدر لیفٹیننٹ جنرل علی قلی خان کی قیادت میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں وائس ایڈمرل احمد تسنیم، ایئر مارشل مسعود اختر، لیفٹیننٹ جنرل نعیم اکبر، بریگیڈیر میاں محمود، بریگیڈیئر سید مسعود الحسن اور دیگر افسران و جوانوں نے شرکت کی۔سابق عسکری قیادت نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے سربراہ مولوی فضل اللہ نے کبھی امن کی بات نہیں کی اور نہ ہی اس تنظیم نے جنگ بندی اور اپنے قیدیوں کی رہائی کے علاوہ کوئی ٹھوس بات کی۔

(جاری ہے)

تمام اہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے آپریشن کی حمایت خوش آئند ہے جبکہ طالبان کو اندازہ ہو جانا چائیے کی بندوق کی نوک پر بیس کروڑ عوام کو اپنے مخصوص برانڈ کی شریعت پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔سابق فوجیوں کے اجلاس میں لاہور میں عوامی تحریک کا کارکنوں پر سے روا رکھے گئے سلوک کی مزمت کی گئی ۔ ملکی تاریخ میں ایسی بربریت کی کوئی مثال نہیں ملتی جب تشدد کی تمام حدین عبور کرتے ہوئے زخمی اور بے ہوش معمر شہری کو ٹانگ سے گھسیٹا گیا ہو۔

جبکہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے لا علمی اور واقعے کا ذمہ دار نہ ہونے کے دعوے پر یقین کرنا مشکل ہے۔سابق عسکری ماہرین نے مطالبہ کیا کی شمالی وزیرستان کے متاثرین کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جائے ۔پیسا نے متاثرین کی دیکھ بھال کے لئے ایک فنڈ قائم کر دیا ہے ۔پہلا امدادی قافلہ ہفتہ کو روانہ کر دیا جائے گا۔عطیات عسکری بینک، اے ڈبلیو ٹی پلازہ، مال روڑ راولپنڈی برانچ کے اکاؤنٹ نمبر 0101239067 میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :