پنجاب پولیس کی فائرنگ سے زخمیوں کی میڈیکل رپورٹ میں ردو بدل کی کوشش

بدھ 18 جون 2014 15:56

پنجاب پولیس کی فائرنگ سے زخمیوں کی میڈیکل رپورٹ میں ردو بدل کی کوشش

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جون 2014ء) پنجاب پولیس کی ہٹ دھرمی کی انتہا ہوگئی پہلے تو گزشتہ روز لوگوں کو مارا پیٹا پھر ان کی میڈیکل رپورٹ تبدیل کرانے کے لئے بغیر کسی ڈر اور خوف کے اسپتال پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ سے رکاوٹیں ہٹانے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مظاہرین کی رپورٹ تبدیل کرانے کے لئے پولیس افسران جناح اسپتال پہنچ گئے اور ڈاکٹروں پر دباؤ ڈالنے لگے کہ گولیوں کے زخموں کو رپورٹ میں ڈنڈوں یا آنسو گیس شیلنگ کے زخموں میں تبدیل کر دیا جائے۔

صحافیوں کی ٹیم جیسے ہی جناح اسپتال کے میڈیکل سپرینٹنڈنٹ (ایم ایس) کے کمرے میں پہنچی تو وہاں ڈی ایس پی آفتاب پھلروان کی قیادت میں موجود پولیس نے وہاں سے فورن نکل جانے کی کوشش کی تاہم اس موقع پر جب ٹیم نے ڈی ایس پی سے ان کی وہاں موجودگی سے متعلق سوال کیا تو وہ جواب دینے کے بجائے الٹا بھڑک اٹھے اور بالآخر پولیس کی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے نو دہ گیارہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :