سانحہ لاہور کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، وزیراعظم

بدھ 18 جون 2014 13:12

سانحہ لاہور کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جون 2014ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ملک کی اندرونی سلامتی کسی کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ریاست کی حیثیت سے پاکستان ایک نہیں دو جنگیں لڑ رہا ہے، ایک جانب مسلح افواج دہشت گردی کے عفریت سے نبرد آزما ہیں تو دوسری جانب حکومت تباہ حال معیشت کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے اپنے بیان میں سانحہ لاہور میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ لاہور میں ملوث ذمہ داروں کے تعین کے لئے ہائی کورٹ کا ٹریبونل قائم کر دیا گیا ہے، ٹریبونل کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں تحریک منہاج القرآن سیکریٹریٹ اور ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر کھڑی رکاوٹیں ہتانے پر پاکستان عوامی تحریک اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :