پاکستان کو دہشت گردی سے پاک ملک بنایا جائے گا،مریم نواز، اللہ تعالیٰ ہمارے فوجی جوانوں کی حفاظت فرمائے جو آپریشن میں مصروف ہیں چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام ، تعلیمی اخراجات واپسی سکیم کا ِ دائرہ کار گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر تک بڑھایا جائے گا، تقریب سے خطاب

منگل 17 جون 2014 23:02

پاکستان کو دہشت گردی سے پاک ملک بنایا جائے گا،مریم نواز، اللہ تعالیٰ ..

مری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جون۔2014ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیمی اور تجارتی سرگرمیوں کے موثر طور پر جاری رہنے کے لئے امن ضروری ہے۔ منگل کو یہاں وزیراعظم کے تعلیمی اخراجات واپسی اسکیم کے تحت 570 طلباء میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک ملک بنایا جائے گا۔

انہوں نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کی کامیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے فوجی جوانوں کی حفاظت فرمائے جو آپریشن میں مصروف ہیں تاکہ وہ محفوظ اپنے خاندانوں کے پاس آ سکیں۔ انہوں نے باصلاحیت طلبہ میں 38 ملین روپے مالیت کے چیک تقسیم کئے۔ مریم نواز نے کہا کہ تعلیمی اخراجات واپسی کی سکیم ایک عظیم کوشش ہے جس کا دائرہ کار گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، فاٹا اور کم ترقی یافتہ علاقوں سمیت بلا امتیاز پورے پاکستان تک بڑھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسکیم کے تحت 40 ہزار طلبہ کی ایک لاکھ روپے تک کی فیس ادا کی جائے گی جس میں لائبریری اور داخلہ فیس شامل ہے مریم نواز نے مری میں طلبا میں تین کروڑ اسی لاکھ روپے تقسیم کیے یہ طلباء ان دنوں اسلام آباد اور اٹک کے تعلیمیاداروں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ وزیرا عظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نوازشریف نے مری میں وزیر اعظم کی فیس واپسی سکیم کے تحت کم ترقی یافتہ علاقوں کے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے 570 طلبا کے درمیان تین کروڑ اسی لاکھ روپے تقسیم کیے۔یہ طلباء ان دنوں اسلام آباد اور اٹک کے تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ مریم نوازشریف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستحق طلباء کی ہوسٹل کی فیس کا معاملہ بھی زیر غورہے۔