پنجاب پولیس کےوحشیانہ ظلم کیخلاف آج سےانقلاب شروع،طاہرالقادری

منگل 17 جون 2014 13:20

پنجاب پولیس کےوحشیانہ ظلم کیخلاف آج سےانقلاب شروع،طاہرالقادری

کینیڈا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جون 2014ء) لامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آج سے انقلاب کا آغاز ہوگیا، پولیس نے گھروں کے اندر گھس کر لوگوں کو شہید کیا۔ سماء سے گفت گو میں پاکستانی عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پولیس کارکنوں پر گولیاں چلا رہی ہے، آرمی چیف سےدرخواست ہے کہ علاقےکی سیکیورٹی سنبھالے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ بیریئر ہٹانے آئے تھے تو دروازے توڑ اندر داخل کیوں ہوئے، ہمارے 5 سے زائد کارکنوں کو شہید کیا گیا۔

پنجاب حکومت اور پولیس کی جانب سے نہتے اور معصوم کارکنوں پر وحشیانہ ظلم کیا گیا ہے، پنجاب میں ہمارے کارکنوں کے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔

لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹیریٹ کے باہر لگائے گئے بیرئیرز کے خلاف انتظامیہ اور پولیس نے آپریشن شروع کیا، تو کارکنان نے شدید مزاحمت کی اور تصادم کے نتیجے میں صورت حال انتہائی کشیدہ ہوگئی، دونوں اطراف سے پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ کے ساتھ آنسو گیس کی شیلنگ کا استعمال بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)



دوسری جانب ذرائع ماڈل ٹاون لاہور کا علاقہ میدان جنگ بن گیا ہے۔ تجاوزات ہٹانے پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں، علامہ طاہر القادری کی جانب سے چھڑپوں میں 5 کارکنوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے، جب کہ عوامی تحریک کے کارکنوں سے جھڑپ میں ایک پولیس اہل کار بھی جاں بحق ہوا، چھڑپوں کے دوران پولیس کمانڈو ندیم کی گردن میں گولی لگی تھی۔ س

متعلقہ عنوان :